ملک کو دیمک کی طرح چاٹنے والوں کو عوام نے مسترد کر دیا ہے۔ فواد چوہدری

دینہ: فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان نے حقیقی آزادی کے لیے اپنا لہو دیا اور اس لہو کے صدقے پاکستان کی عوام کو حقیقی آزادی مل کر رہے گی، ملک کو دیمک کی طرح چاٹنے والوں کو عوام نے مسترد کر دیا ہے جس دن الیکشن کا اعلان کریں گے وہ دن ان کے خاتمے کا دن ہو گا۔
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے دینہ میں چوہدری فوق شیر باز کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان پر بھونڈے الزامات لگانے والے کے جھوٹ کھل کر عوام کے سامنے آ چکے ہیں دینہ اور جہلم کی عوام نے جس طرح حقیقی آزادی مارچ کا استقبال کیا وہ پاکستان بھر میں سراہا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حقیقی آزادی مارچ عمران خان کے حقوق کی لڑائی نہیں بلکہ یہ پاکستان کے ہر شہری کے حقوق کی لڑائی ہے، یہ دینہ کے ہر شہری کے حق کی لڑائی ہے دو دن سے یہ سن رہا ہوں کہ عمران خان نے گھڑی بیچ دی ہے جو اس کی ذاتی تھی اگر چار سالوں میں آپ کو یہ ملاہے کہ تو عمران خان تو آپ کے مقابلے میں فرشتہ ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ شہباز شریف اور اس کے بیٹے نے سولہ ارب کی کرپشن میں ایک مہینے میں باہر گئے جس طرح ان دونوں خاندانوں، شریفوں اور زرداری نے لوٹا ہے عوام اب ان کے چکروں میں نہیں آنے والی اس قوم کو اگر مخلص لیڈر ملا ہے تو وہ عمران خان ہے قوم باہر نکل کر حقیقی مارچ میں شامل ہوں اور عمران خان کاساتھ دے۔