دینہ میں تیز رفتار موٹرسائیکل نے میٹرک کی طالبہ کو ٹکر مار دی، طالبہ شدید زخمی

دینہ میں تیز رفتار موٹرسائیکل نے میٹرک کی طالبہ کو ٹکر مار دی، طالبہ شدید زخمی، طالبہ کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مین چوک دینہ روڈ کراس کرتے ہوئے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول دینہ کی میٹرک کی طالبہ (م) کو تیز رفتار کم عمر موٹرسائیکل سوار ابرار ولد منظور سکنہ مالدیو نے ٹکر مار دی جس سے طالبہ کی ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی اور سر پر شدید چوٹ آئیں۔
شدید زخمی طالبہ کو آر ایچ سی دینہ منتقل کیا گیا جہاں ایمرجنسی ٹریٹمنٹ کے بعد طالبہ کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم ریفر کردیا گیا۔پولیس سٹی دینہ نے موقع پر پہنچ کر کمسن ڈرائیورکو گرفتارکر کے قانونی کارروائی شروع کر دی۔