دینہ میں نامعلوم چور چھت توڑ کر کتابوں کی دوکان کا صفایا کر گئے

0 14

دینہ میں نامعلوم چور دوکان کا چھت توڑ کر اندر داخل ہو گئے اور ہزاروں روپے کی نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے، مالک دوکان جب صبح آیا تو دیکھا کہ چھت ٹوٹی ہو ئی تھی اور سامان بکھرا پڑا تھا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات دینہ ریلوے روڈ پر واقع سپر بک ڈپو کی دوکان کی چھت کے ذریعے نامعلوم چور چھت توڑ کر اندر داخل ہو گئے اور دوکان میں پڑی ہزاروں روپے کی نقدی چھین کر فرار ہو گئے۔

دوکان کے مالک مختار احمد ولد محمد شریف سکنہ مہتہ تحصیل دینہ جب حسب معمول آیا تو دیکھا کہ دوکان کی چھت ٹوٹی ہو ئی تھے اور دوکان کا سامان بکھرا پڑا تھا، کاؤنٹر سے ہزاروں روپے کی نقدی غائب تھی۔

یاد رہے کہ یہ دوکان جی ٹی روڈ سے چند گز کے فاصلے پر ہے جہاں سے چوروں نے بڑی دیدہ دلیری کے ساتھ دوکان کا لنٹر توڑا اور اندر داخل ہو گئے جو پو لیس کے لیے ایک لمحہ فکریہ ہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.