پی ٹی آئی کے خلاف سازشیں کی جارہی ہیں، شاہ محمود قریشی

دینہ: سابق وزیر خارجہ اور پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی پارٹی کے خلاف سازشیں کی جارہی ہیں۔
دینہ میں لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا کارواں پورے ملک سے گزر کر منزل کی جانب گامزن ہے اور ملک میں تبدیلی آ چکی ہے۔
وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ حکمران اتحاد کہا رہا ہے ہم ملک کا امن تباہ کرنے نکلے ہیں، کہا جا رہا ہے کہ پی ٹی آئی والے ملک میں افرا تفری پھیلانے نکلے ہیں لیکن میرا جواب ہے نہیں، ہم ذاتی مقصد کیلئے لانگ مارچ لیکر نہیں نکلے۔
Vice Chairman PTI @SMQureshiPTI while addressing the massive crowd in Dina. #WeTrustImranKhan pic.twitter.com/DseBQtHwur
— PTI (@PTIofficial) November 17, 2022
شاہ محمود قریشی نے دینہ میں لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد وہی ہے جس کیلئے عمران خان نے پی ٹی آئی کی بنیاد رکھی،عرصہ دراز سے عمران خان لوگوں کو اپنی جدوجہد میں شامل کرنے کی کوشش کر رہا تھا، دینہ میں تبدیلی آ نہیں رہی، تبدیلی آ گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کیخلاف سازش ہو رہی ہے، کئی دنوں سے قافلہ مختلف شہروں سے ہوتا ہوا دینہ پہنچا ہے۔
Shukriya Dina!! Vice Chairman @SMQureshiPTI leads massive crowd. #WeTrustImranKhan pic.twitter.com/ZYhS4XNOyM
— PTI (@PTIofficial) November 17, 2022
شاہ محمود قریشی نے دینہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک کی آخری امید عمران خان ہے جس کو راستے سے ہٹانے کی کوشش ہو رہی ہے لیکن یہ کام اتنا آسان نہیں ہے، عمران خان ایک جذبے اور جرات کا نام ہے اور خان نے عوام کوجو شعور اور آگہی فراہم کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج چوروں کو دنیا بھر میں منہ چھپانے کی جگہ نہیں مل رہی، شہر شہر عوام نے اپنے لیڈر ان کا استقبال کرکے ثابت کیا کہ وہ اب فرسودہ نظام کے حامی نہیں رہے اگر حکومت کی اتنی حمایت ہے تو الیکشن کا اعلان کرنے سے کیوں خوفزدہ ہیں، مرد بنو الیکشن کا اعلان کرو گھوڑا بھی حاضر ہے اور میدان بھی۔
دینہ کی غیور عوام کا بھی فیصلہ ۔ حقیقی آزادی #WeTrustImranKhan pic.twitter.com/9gSp1TBBYD
— PTI (@PTIofficial) November 17, 2022
وائس چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ شیر شیر کے نعرے لگانے سے گیڈر شیر نہیں بن جاتے شیر بننے کیلئے میدان میں کھڑا ہونا پڑتا ہے لندن کے محلات میں چھپ کر بیان دے کرشیر نہیں بن سکتے، ہر پاکستان اس حقیقی آزادی مارچ کا حصہ بنے۔