جہلم اور دینہ کی عوام نے جس طرح آزادی مارچ کا استقبال کیا وہ پاکستان بھر میں سراہا جا رہا ہے۔ فواد چوہدری

دینہ: فواد چوہدری نے کہا کہ جہلم اور دینہ کی عوام نے جس طرح آزادی مارچ کا استقبال کیا وہ پاکستان بھر میں سراہا جا رہا ہے، آزادی مارچ میں شرکت کر کے جہلم کی عوام نے یہ بات ثابت کردی ہے کہ وہ آج بھی عمران خان کے نظریہ کے حامی ہیں اور جہلم میں تحریک انصاف کی عوامی طاقت میں کمی نہیں آئی بلکہ اضافہ ہی ہو ا ہے۔
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے دینہ میں حقیقی آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو دھیمک کی طرح چاٹنے والوں کو عوام نے مسترد کر دیا ہے یہ جس دن الیکشن کا اعلان کریں گے وہ دن ان کے خاتمے کا دن ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان پر بھونڈے الزامات لگانے والے کے جھوٹ کھل کر عوام کے سامنے آ چکے ہیں، میں حکومت کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ آپ 90 کی دہائی میں نہیں رہ رہے، تحریک انصاف نے ہر پاکستانی کو اپنے حقوق کا شعور دیا ہے اور یہ حق ہم چھین کر لیں گے۔