دینہ میں حساس ادارے کا ملازم نجی ہسپتال کے سامنے انتقال کر گیا

0 17

دینہ: حساس ادارے کا ملازم نجی ہسپتال کے سامنے ہارٹ ایٹک سے فوت ہو گیا، پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔

تفصیلات کے مطابق محمد غلام ولد محمد خالد ساکن ڈاکخانہ بناہل کلرسیداں ضلع راولپنڈی جو کہ حساس ادارے کاملازم ڈسکہ میں ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا دینہ کے قریب پہنچنے پر مقامی ہسپتال کے سامنے طبیعت خراب ہونے پر علاج معالجہ کروایا۔

ریسکیو 1122 کو اطلاع دی گئی جس پر ریسکیو نے آرایچ سی دینہ پہنچایا گیا جس پر ڈاکٹر حمزہ ڈیوٹی پر مامور تھے نے فوتگی کی تصدیق کی جس پر پولیس سٹی چوکی دینہ کے اے ایس آئی طالب حسین نے قانونی کارروائی مکمل کر کے نعش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعہ ڈی ایچ کیو جہلم منتقل کیا گیا۔

ورثا کی جانچ پڑتال کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.