ملکی سیاسی حالات کا اثر، ضلع جہلم کی سیاست تیل دیکھو تیل کی دھار دیکھو کی پالیسی پر گامزن

دینہ: ملکی سیاسی حالات کا اثر، ضلع جہلم کی مقامی سیاست بھی تیل دیکھو تیل کی دھار دیکھو کی پالیسی پر گامزن، مقامی سطح پر سیاست دان کسی خاص سیاسی سرگرمیوں میں مشغول نظر نہیں آتے۔
تحریک انصاف کی جانب نگاہ دوڑائیں تو تحریک انصاف کے مقامی قائدین اس وقت ضلع بھر میں پارٹی پالیسی کو پروان چڑھاتے نظر آتے ہیں جب کہ مقامی سطح پر پی ٹی آئی کی مرکزی و ضلعی دفتر میں سیاسی گہما گہمی دکھائی دیتی ہے۔
مسلم لیگ ن کی بات کر یں تو مسلم لیگ ن کی قیادت سیاسی طور پر مکمل خاموش دکھائی دیتی ہے۔ البتہ گزشتہ ہفتے جہلم میں پاک فوج کے حق میں نکالی گئی ریلی میں اکا دکا مسلم لیگ ن کے کارکنان بھی نظر آئے، تاہم ضلع بھر میں پاکستان تحریک انصاف پوری طرح گرم عمل ہے۔
یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ پی ٹی آئی بھی ضلع بھر میں دھڑے بندی کا شکار نظر آتی ہے، البتہ عمران خان کی حد تک تمام دھڑے متفق نظرآتے ہیں۔