حقیقی آزادی مارچ کا دینہ میں شاندار استقبال کیا جائے گا۔ راجہ یاور کمال

0 12

دینہ: راجہ یاور کمال نے کہا کہ عوام عمران خان کے حقیقی مارچ میں شرکت کر کے امپورٹڈ حکومت سے جان چھڑوائے، ملک نازک صورتحال سے گزر رہا ہے، گولی عمران خان پر نہیں چلی یہ پورے ملک کی عوام پر چلی ہے مگر ہمارے لیڈر کو جان سے زیادہ ملک کی فکر ہے مارنے والے نے کوئی کثر نہیں چھوڑی۔

پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے راجہ یاور کمال نے سابق جنرل کونسلر کی طرف سے حقیقی مارچ کے سلسلے میں منعقد کی گئی میٹنگ سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ ملک کا اتنا بڑ ا لیڈر ہونے کے باوجود اس سے اتنی بڑی زیادتی ہے کہ وہ اپنی مرضی سے ایف آئی آر بھی نہیں کٹوا سکتا، حقیقی مارچ کا دینہ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت سے جان چھڑوانے کا وقت آ گیا ہے، عوام عمران خان کے لیے باہر نکلے، ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے کہ جلد از جلد الیکشن کروائے جائیں جو بھی عوام فیصلہ کرے گی وہ ہمیں منظور ہو گا، ساری پی ڈی ایم عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی، عمران خان اپنے لیے نہیں بلکہ آنے والی نسلوں کے بارے میں بات کر رہا ہے۔

سابق جنرل کونسلر جمیل نے الیکشن میں ان کی برادری نے غیر مشروط طور پر ہماری حمایت کی اور آپ کی دعاؤں سے اسمبلی میں گیا، انشاء اللہ عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری و ساری رکھوں گا ، عوام کے مسائل میرے مسائل ہیں، حقیقی مارچ کے استقبال کے لیے دینہ چوک پر لگائے گئے کیمپ میں شرکت کریں اور حقیقی مارچ کا بھر پور استقبال کریں۔

تقریب میں راجہ سعود الطاف، محمد وسیم خان، راجہ شہزاد، میاں ندیم، شادا جٹ، عقیل نظامی سمیت کثیر تعداد نے شر کت کی۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.