دینہ کے علاقہ بھرٹہ میں سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کے زیر انتظام بعثت رحمت عالم ﷺ کانفرنس کا انعقاد

دینہ کے نواحی علاقہ بھرٹہ دینہ جامع مسجد انوار مدینہ میں رحمت عالم ﷺ کانفرنس منعقد کی گئی جس میں شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان، مد ظلہ العالی مجاذ حافظ غلام قادری نے خصوصی شر کت کی۔
حافظ غلام قادری نے خطاب کرتے ہوئے بعثت رحمت عالم ﷺ کی اہمیت اور اطاعت محمد الرسول اللہ ﷺ پر روشنی ڈالی اور بارگاہ رسالت ﷺ میں قاسم فیوضات مولانا امیر محمد اکرم اعوانؒ کا کلام پیش کیا گیا۔
تقریب میں علاقہ بھر کی کثیر تعددا نے شر کت کی۔