ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ؛ پاکستان کرکٹ ٹیم کی جیت پر ضلع جہلم میں جشن

0 20

دینہ: پاکستان کرکٹ ٹیم نے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو ہرا کر فائنل میں پہنچنے پر ضلع جہلم میں جشن کا سماں، ڈھول کی تھاپ پر رقص، ایک دوسرے کو مبارکباد، محمد رضوان ، بابراعظم، محمد حارث اور شاہین آفریدی نے پوری قوم کے دل جیت لیے، بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ انشاءاللہ T20 ورلڈ کپ پاکستان کا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم اور نیوزی لینڈ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا، ضلع جہلم میں بھی کرکٹ ٹیم کی کامیابی پر جشن اورگلی محلوں اور بازاروں میں خوشی کا سماں ہے، ڈھول کی تھاپ پرلوگوں نے ر قص کیا اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں جبکہ شہری ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے رہے۔

شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو ہرا کر ایک بار پھر کرکٹ کے مرال کو بلند کیا ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم نے ایک بار پھر لوگوں کے جنونوں کو زندہ کر دیا ہے، انشاءاللہ اسی طرح T20 ورلڈ کپ کا فائنل بھی پاکستان ہی جیتے گا۔ محمد رضوان ، بابراعظم، محمد حارث اور شاہین آفریدی سمیت پوری ٹیم نے اچھا کھیل کر پوری دنیامیں ثابت کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم جیسی کوئی ٹیم نہیں ہے۔

شائقین کرکٹ نے کہا کہ کرکٹ ٹیم نے جیت کر پورے ملک کا نام روشن کیا ہے جس سے بھارت پر یشان ہو گیا ہے، فائل بھی بھارت سے پڑا تو حساب برابر کر یں گے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.