دینہ سکول سے بھاگا ہوا 13 سالہ طالب علم بس سے نیچے گر گیا، گاڑی تلے آ کر جاں بحق

دینہ کے نواحی علاقہ کا رہائشی 13 سالہ طالب علم بس سے نیچے جا گرا، پیچھے سے آنے والی گاڑی کے نیچے آ کر جاں بحق ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق دینہ کے نواحی علاقہ سید حسین کا رہائشی 13 سالہ طالب علم محمد زین ولد محمد عمران سوہاوہ کے قریب جی ٹی روڈ پر بس سے نیچے جا گرا اور پیچھے سے آنے والی گاڑی کے نیچے آ گیا اور شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
بتایا جاتا ہے کہ 13 سالہ طالب علم سکول سے بھاگا ہوا تھا کہ حادثہ کا شکار ہو گیا، نوجوان کی ہلاکت کی اطلاع ملتے ہی کہرام مچ گیا، میت گھر پہنچنے پر علاقہ کی ہر آنکھ اشکبار تھی۔