عمران خان پر قاتلانہ حملہ، چوہدری ندیم خادم کی شدید الفاظ میں مذمت

دینہ: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق ایم پی اے چوہدری ندیم خادم نے سابق وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اور فیس بک پر سابق ایم پی اے ندیم خادم نے ایک پیغام جاری کیا۔ اس پیغام میں چوہدری ندیم خادم نے تحریر کیا کہ عمران خان پر فائرنگ کی مذمت کرتا ہوں۔
عمران خان کی ریلی میں فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔ عمران اوردیگر زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلیےدعاگو ہیں۔@pmln_org
— Chaudhry Nadeem Khadim (@inadeemkhadim) November 3, 2022
ساتھ میں چوہدری ندیم خادم نے یہ بھی لکھا کہ عمران خان سمیت تمام زخمیوں کی صحت کے لیے اللہ تعالی سے دعاگو ہوں۔