رانا ثناء اللہ کو ہم نے بند کرنا ہے انہوں نے لوگوں کو بند کیا ہوا ہے۔ فواد چوہدری

0 139

دینہ: فواد چوہدری نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو ہم نے بند کرنا ہے، انہوں نے لوگوں کو بند کیا ہوا ہے کوئی بات نہیں آخری دن ہیں شوق پورا کر لیں، لانگ مارچ میں پوری قوم عمران خان کے ساتھ نکل پڑی ہے حکومت اپنی خیر منائے۔

سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و مرکزی رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری نے گزشتہ شام دینہ مین چوک میں لانگ مارچ کے حوالے سے لگائے گئے کیمپ میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اس وقت تبدیلی کی علامت ہیں، تمام نوجوان عمران خان کے پیچھے کھڑے ہیں اور یہ لوگ نواز شریف، شہباز شریف اور آصف زرداری نے مل کر ملک کو تباہ کیا ہے ان سے جان چھڑوانی ہے، ہم کسی ذاتی جدوجہد میں نہیں لگے ہو ئے اس کا اصل فائدہ پاکستان کو ہونا ہے اور ہماری آنے والی نسلوں کو ہونا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مارچ میں سب سے زیادہ بچے، بڑے، عورتیں اور فیملیز نے شرکت کی، ان لوگوں کی شرکت جن کا سیاست سے کو ئی تعلق نہیں ہے اس لیے پاکستان کا شہری موجودہ نظام سے تنگ ہے آپ پی ٹی آئی کے ساتھ وابستہ اور ورکر لوگ ہیں لہذا آپ نے لوگوں کو اکٹھا کر کے لانا ہے جو موجودہ نظام سے تنگ ہیں، اگر آپ تھانے یا سیاسی جماعت سے تنگ ہیں تو آج یہ موقع ہے کہ آپ شامل ہو کر اپنی جدوجہد سے پاکستان بدلنے کی کوشش کریں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان اس وقت تبدیلی کی علامت اور آخری امید ہیں ہم نے ملک تباہ کرنے والوں کو نہیں چھوڑنا ، پاکستان کو بچانا ہے اور اگلی نسلوں کے لیے اس کو سنبھالنا ہے تو اس کی حفاظت ہم پر فرض ہے لہٰذا میرا پیغام ہے کہ آپ لوگ گلی محلوں میں چلے جائیں اور لوگوں کو گھروں سے باہر نکالیں ، عمران خان کا جہلم آمد پر تاریخی استقبال کیا جائے گا، جہلم، دینہ، سوہاوہ کے لوگ اس کے پیچھے کھڑے ہیں۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.