دینہ میں منگلا روڈ پر 2 نامعلوم افراد نے دوکاندار کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا

0 18

دینہ میں منگلا روڈ پر دوکاندار کو 2 نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا، ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق دینہ میں منگلا روڈ پر یوکے ٹینٹ سروس کے مالک شکیل بٹ کو دکان کے باہر بلا کر دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے مبینہ طور پر سر پر فائر مار کر قتل کر دیا۔

اطلاع ملتے ہی دینہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ڈیڈ باڈی کو پوسٹمارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم منتقل کر دیا۔

کرائم سین یونٹ نے تمام شواہد جمع کرلئے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.