دینہ جی ٹی روڈ سے دن دیہاڑے کار سواروں نے غریب محنت کش کو اغواء کر لیا

دینہ: جی ٹی روڈ سے دن دیہاڑے کار سواروں نے غریب محنت کش کو اغواء کر لیا گیا، تشدد اور نشہ آور چیز کھلانے کے بعد ہزاروں کی نقدی چھین کر کھاریاں ویرانے میں پھینک کر فرار ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق دینہ رورل ہیلتھ سنٹر جی ٹی روڈ کے قریب راولپنڈی کی سمت سے آنے والی کار جس میں 4 افراد سوار تھے اور جی ٹی روڈ پر ہسپتال جانے والے غریب محنت کش ساجد ولد رحم دین سکنہ اقبال ٹاؤن دینہ کے قریب آ کر گاڑی روکی اور راستہ پوچھنے کے بہانے کہا کہ تم فلاں کے بیٹے ہو۔
باتوں باتوں میں ایک شخص نے رومال پر لگی بے ہوشی کی دوا منہ پر رکھ کر بے ہوش کر دیا اور گاڑی میں ڈال کر لے گئے، گاڑی میں شدید تشدد کرنے کے بعد جیب میں پڑی 65 ہزار روپے کی نقدی چھین لی اور کھاریاں کے مقام پر ویرانے میں پھینک کر فرار ہو گئے، قریبی لوگوں نے ہوش آنے پر گھر پہنچایا۔