آزادکشمیر بلدیاتی انتخابات؛ منگلا سے پی ٹی آئی کے چوہدری غلام ثقلین بلا مقابلہ کونسلر منتخب

0 20

منگلا میں بلدیاتی انتخابات کی سرگرمیاں عروج پر، معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری خالد حسین بڑل منگلا کے بھانجے پی ٹی آئی کے امیدوار چوہدری غلام ثقلین بلا مقابلہ کونسلر منتخب ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق میر پور منگلا آزاد کشمیر میں ان دنوں بلدیاتی انتخابات کا سلسلہ جاری ہے، کاغذات نامزدگی کے بعد یونین کونسل لدھڑ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری خالد حسین بڑل منگلا کے بھانجے چوہدری غلام ثقلین سمیت ان کے قریبی عزیزوں میں سے حاجی جنید اختر وقاص،شمریز خان موہڑہ صورت، صغیر احمد عزیز پور پاکستان تحریک انصاف سے بلا مقابلہ کونسلر منتخب ہو گئے۔

اس سلسلہ میں چوہدری خالد حسین ہمراہ وفد نے بلامقابلہ کامیاب ہونے والے کونسلرز کو مبارکباد دی اور کہا کہ پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جو پاکستان سمیت آزادکشمیر کے عوام کے مسائل حل کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.