پی ٹی آئی کا لانگ مارچ؛ فراز چوہدری اور چوہدری فوق شیر باز کا دینہ شہر کا دورہ

دینہ میں عمران خان کے لانگ مارچ کے استقبال کے لیے فراز چوہدری اور چوہدری فوق شیر باز کا شہر بھر کا دورہ، لانگ مارچ میں شرکت اور عمران خان کا پیغام پمفلٹ کے ذریعے لوگوں تک پہنچایا۔
تفصیلات کے مطابق دینہ میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے لانگ مارچ کو کامیاب بنانے کے لیے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے بھائی فراز چوہدری اور سابق یوسی ناظم چوہدری فوق شیرباز نے دینہ مین بازار، نیا بازار اور منگلاروڈ کادورہ کیا اور تاجروں سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران انہوں نے لانگ مارچ میں شرکت کی دعوت دی اور پمفلٹ کے ذریعے عمران خان کا پیغام پہنچایا، ان کے ہمراہ حاجی ادریز اختر، انوار الحق مغل، چوہدری محمد انور، چوہدری ضمیر، عثمان بٹ، علی بٹ، عاطف بٹ، راجہ نوید شہزاد، محمد خالد، مسعود الحسن بٹ، مسکین شاہ، مہر ساجد اور دیگر شامل تھے۔