جدہ جانے والے جہلم کے نوجوان کے پیٹ سے 61 ہیروئن بھرے کیپسول برآمد

دینہ: لاہور ائیرپورٹ سے جدہ جانے والے جہلم کے رہائشی کے پیٹ سے 61 ہیروئن کے بھرے کیپسول برآمد، ملزم کو گرفتار کرکے اے این ایف نے مقدمہ درج کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق اے این ایف نے منشیات کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، لاہور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جدہ جانے والے مسافر کے پیٹ سے اکسٹھ عدد ہیروئن بھرے کیپسول برآمد کر لیے گئے۔ اے این ایف نے محمد اصغر نامی جہلم کے رہائشی کو ہیروئن اسمگلنگ میں گرفتار کر لیا۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق ملزم کو گرفتار کر کے انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔