چک اکا کرکٹ سٹیڈیم میں کرکٹ لیگ 2022-23 کے میچز کا باقاعدہ آغاز ہو گیا

دینہ: چک اکا کرکٹ سٹیڈیم میں کرکٹ لیگ 2022-23کے میچز کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔
ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ ، نجیب صادق سی ای او ناردرن کرکٹ ایسوسی ایشن پاکستان کرکٹ بورڈ، بیرسٹر راجہ محمد ضیاء اشرف ممبر بورڈ آف گورنر این سی اے پی سی بی، مہر عمران رشید کوآرڈینیٹر، سابق صدر ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن سمر لیگ 2022-23، چوہدری محمد طارق گجر تحصیل سپورٹس آفیسر، محمد نعیم ہیڈ کوچ آف سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن نے شرکت کی۔
اس لیگ کا مقصد کھلاڑیوں کو بہترین ماحول میں کرکٹ کی سہولیات فراہم کرنا اور نچلے لیول سے کرکٹ کی بہتری کے لیے کام کرنا ہے تاکہ یہی کھلاڑی مستقبل میں قوم و ملک کا نام روشن کریں، کھیل ہی انسان کو نظم و ضبط، صبر، ہمت و حوصلہ، برداشت، بردباری اور حوصلہ افزائی جیسی صفات سکھاتی ہیں، نوجوانوں کو بری عادات اور بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے کھیل اور کھیلوں کے میدان اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
خبیب بٹ سی ای او جے سی ایل جہلم، چوہدری بشارت سیاسی و سماجی کارکن دینہ، ملک اسجد محمود چک اکا، شیراز احمد صدر الفتح شمالی کرکٹ کلب، شفقت محمود صدر مسلم کرکٹ کلب، پروفیسر سہیل ،صدر ونگز کرکٹ کلب، نجم الحسن صدر پیپلز گرین کرکٹ کلب، پروفیسر ارسلان صدر فرینڈز کرکٹ کلب، شہباز بٹ کپتان ینگ فرینڈ کرکٹ کلب، سہیل کپتان نیو ینگ سٹار گرین، حماد کپتان ریگل کرکٹ کلب و دیگر مہمانوں نے بھی شرکت کی۔