عمران خان کا مقصد صرف ریاست کو نقصان پہنچانا ہے۔ بلال اظہر کیانی

0 67

دینہ: بلال اظہر کیانی نے کہا کہ عمران خان کو کرسی سے چمٹے رہنے کا بہت شوق تھا جس کیلئے کئی ڈرامے اور بہانے کئے، عمران خان اب لانگ مارچ صرف اپنے آپ کو مصروف رکھنے اور عوام کو گمراہ کرنے کیلئے ہے جبکہ در حقیقت وہ سرٹیفائیڈ چور ہے۔

وزیراعظم کے مشیر برائے معیشت و توانی، مرکزی اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ بلال اظہر کیانی نے سرکاری ٹی وی سے ملکی حالیہ صورت حال پر حکومتی موقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا مقصد صرف ریاست کو نقصان پہنچانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دھرنا دینے عمران خان بڑے شوق سے آئے اور بیٹھ جائے لیکن اگر حسب سابق روایات کے تحت ریاستی املاک کو نقصان پہنچانے یا قانون توڑنے کی کوشش کی گئی تو سختی سے نمٹا جائے گا۔

بعد ازاں بلال اظہر کیانی کا نجی ٹی وی انٹرویو میں کہنا تھا کہ عمران خان مئی کے مہینے میں بھی شرارت کیلئے نکلا جب پیچھے مڑ کر دیکھا تو 20 گاڑیاں تھیں جو کہ مسلم لیگ ن کا ایک عام ورکر یا یونین کونسل چیئرمین اپنے طور پر ہی دھرنے /جلوس میں نکال لیتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی سیاست گالی اور نفرت ہے، آئین و قانون کی بالادستی اور شہریوں کو تحفظ دینے کے حوالہ سے حکومت جائزہ لیتی رہے گی۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.