گندم کی پیداوار بڑھانے کیلئے دینہ میں اسپیشل فارمرز ٹریننگ پروگرام کا انعقاد

دینہ: ضلع جہلم میں گندم کی پیداوار بڑھانے کیلئے اسپیشل ربیع مہم جاری ہے۔ اس سلسلہ میں محکمہ زراعت توسیع جہلم نے دینہ کے موضع پیر شاہ وسن میں ترقی پسند کاشتکار میاں علی رضا کے ڈیرہ پر اسپیشل فارمرز ٹریننگ پروگرام منعقد کیا گیا۔
پروگرام میں چوہدری مقصود احمد ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت، چوہدی عابد جاوید اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت نے گندم، دالوں، کچن گارڈننگ اور تیلدار اجناس کی پیداواری ٹیکنالوجی کسانوں تک پہنچائی اور سموگ کے نقصانات اور اس کے تدارک کیلئے کسانوں سے تعاون کی اپیل بھی کی۔
اس اسپیشل فارمرز ٹریننگ پروگرام میں گندم کی پیداوار بڑھانے کیلئے کسانوں کو جدید محکمانہ سفارشات پر عمل کرنے پر آمادہ کرنے کی بھرپور کوشش کی گئی۔