دینہ میں غیر قانونی تجاوزات کے خاتمے کیلئے اسسٹنٹ کمشنر اور سی او میونسپل کمیٹی کا شہر کا دورہ

0 20

دینہ میں غیر قانونی تجاوزات کے خاتمے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر انعم بابر اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ملک محمد علی کا شہر کا دورہ، مین بازار، داتا روڈ، منگلا روڈ، جی ٹی روڈ اور ریلوے روڈ پر تمام ناجائز تجاوزات کے خاتمے کے لیے جائزہ لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز عوامی شکایات پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ انعم بابر اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی دینہ ملک محمد علی نے ناجائز تجاوزات کے خاتمے کے لیے شہر بھر کا دورہ کیا، مین بازار، داتا روڈ، منگلا روڈ، جی ٹی روڈ اور ریلوے روڈ پر تمام حالات کا جائزہ لیا اور اس کے خاتمے کے لیے جلد لائحہ عمل بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس سلسلے میں چیف آفیسر میونسپل کمیٹی دینہ ملک محمد علی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ بہت جلد تاجروں کو اعتماد میں لے کر ناجائز تجاوزات کے خاتمے کے لیے آپریشن شروع کریں گے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.