پٹرولنگ پوسٹ چک مہیوں کے انچارج کی کارروائی، ایک ملزم اسلحہ سمیت گرفتار

0 13

دینہ: پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پوسٹ چک مہیوں کے انچارج کی کارروائی، ملزم اسلحہ سمیت گرفتار، تھانہ دینہ میں مقدمہ درج کروا دیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول زنیرہ اظفر کی ہدایت اور ڈی ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول رضا اللہ خان کی زیر نگرانی انچارج پٹرولنگ پوسٹ چک مہیو ں سب انسپکٹر وسیم اانتصار نے ہمراہ ٹیم شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناجائز اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے شخص کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 30 بور پسٹل معہ 3 روند برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ تھانہ دینہ میں درج کروا دیا۔

سب انسپکٹر وسیم انتصارنے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماتحت عملے کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ کارگردگی کو مزید بہتر بنایا جائے اور دوران سفر عوام الناس کے سفر کو محفوظ بنانے اور ان کے جان و مال کو محفوظ بنانا پٹرولنگ پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف زیادہ سے زیادہ کارروائی کر کے ان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.