فوڈ اتھارٹی کی دینہ میں کارروائی، بھاری مقدار میں ملاوٹ شدہ اور مضر صحت اشیاء تلف کر دیں

دینہ: پنجاب فوڈ اتھارٹی کے چیئرمین علی رضا خاکوانی کی ہدایت پر صحت بخش خوراک کی فراہمی ممکن بنانے کیلئے فوڈ سیفٹی ٹیمیں ان ایکشن، پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں کا دینہ میں ملاوٹی اور مضر صحت اشیاء کی فروخت پر سخت ایکشن، 64 کلو ملاوٹی برفی، 25 کلو غیر معیاری نوڈلز، 23 کلو بریڈ اور 10 کلو ٹافیاں تلف کر دیں۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے دینہ میں کارروائی کرتے ہوئے مضر صحت نوڈلز برآمد ہونے پر کریانہ سٹورکے مالک کو بھاری جرمانہ بھی عائد کیا۔ ملاوٹی اجزاء سے تیار ہونے والی برفی فروخت کرنے پر 2 معروف بیکریوں کیخلاف بھی کارروائیاں کیں۔
فوڈ اتھارٹی ٹیم کا کہنا ہے کہ خوراک کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بلاتفریق کارروائیاں جاری رہیں گی اور عوام کی صحت سے کھیلنے والوں کو کسی صورت کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔