دینہ کی یوسی مغل آباد کے معروف سماجی شخصیت چوہدری خادم حسین کی اہلیہ انتقال کر گئیں

0 20

دینہ کی یونین کونسل مغل آباد کے گاوں پرانا کھٹانہ کے رہائشی معروف سماجی شخصیت چوہدری خادم حسین کی زوجہ محترمہ رضائے الٰہی سے وفات پاگئیں، مرحومہ کو نمازجنازہ کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق دینہ کی یونین کونسل مغل آباد کے گاوں پرانا کھٹانہ کے رہائشی خادم حسین چوہدری کی زوجہ محترمہ اور چوہدری کوکب کی والدہ ماجدہ، نایاب گوہر کی نانی جان، احمد فراز کی پھوپھی صاحبہ اور آفتاب گوہر کی ہمشیرہ صاحبہ رضائے الٰہی سے وفات پا گئیں۔

مرحومہ کا نماز جنازہ مقامی قبرستان میں ادا کیا گیا، نماز جنازہ میں مذہبی،سیاسی سماجی شخصیات سمیت علاقہ بھر سے عوام نے شرکت کی، نماز جنازہ کے بعد مرحومہ کو سپرد خاک کر دیا گیا۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.