بشام اور کوہستان میں سیلاب متاثرین کوراستے بند ہونے سے امداد پہنچانا ناممکن ہو چکا ہے۔ چوہدری خالد حسین

دینہ: ملک کے بیشتر علاقوں میں سیلاب نے بے پناہ تباہی مچائی ہے، بشام اور کوہستان کا زمینی راستہ بند ہو گیا ہے، سیلاب متاثرین کوامدادی سامان پہنچانا راستے بند ہونے کی وجہ سے کافی دشوار ہو چکا ہے، امدادی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں امداد دینے والے بذریعہ جنگل پہاڑی راستوں سے ان متاثرین تک کافی مشکل سے امداد پہنچا رہے ہیں، اعلی حکام سے اپیل ہے کہ بروقت امداد پہنچانے کے لئے ہیلی کاپٹر کا بندوبست کیا جائے۔
ان خیالات کا اظہار تحصیل دینہ کی یونین کونسل لدھڑ کے علاقہ بڑل منگلا کے رہائشی معروف سماجی و سیاسی شخصیت چوہدری خالد حسین نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بشام اور کوہستان میں سیلاب متاثرین کوراستے بند ہونے کیوجہ سے امداد پہنچانا ناممکن ہو چکا ہے، امدادی ٹیمیں براستہ پہاڑ سامان اٹھا کر پیدل متاثرین تک امداد پہنچا رہے ہیں، امداد پہنچانے کے لئے امدادی ٹیمیں کافی مشکلات سے اپنا کام کر رہے ہیں اور بڑی مشکل سے بذریعہ جنگل پہاڑ وہاں تک امداد پہنچ رہی ہے، متاثرین امداد کے منتظر ہیں مگر راستہ نہ ہونے کی وجہ سے امداد کم پہنچ رہی ہیں۔
انہوں نے بشام اور کوہستان کے متاثرین نے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ امدادی سامان پہنچانے کے لئے ہیلی کاپٹر کا بندوبست کیا جائے مخیر حضرات سمیت امدادی ادارے وہاں تک امداد پہنچانے کے لئے کافی پریشان ہیں، اس لئے اعلی حکام متاثرین تک امداد راشن وغیرہ پہچانے کے لئے کوئی بندوبست کریں تا کہ بروقت متاثرین کی مدد کی جا سکے اور وہاں جلد از جلد امداد پہنچائی جا سکے۔