گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول دینہ ضلع جہلم میں اینٹی ڈینگی سیمینار کا انعقاد

دینہ: گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول دینہ ضلع جہلم میں اینٹی ڈینگی سیمینار منعقد کیا گیا جس کی صدارت زونل ہیڈ / پرنسپل گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول دینہ چوہدری لیاقت علی نے کی۔
اس سیمینار میں زون کے تمام سکولوں کے ہیڈ ماسٹرز اور اساتذہ کرام نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسولﷺ سے کیا گیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مدرس عاصم جہانگیر نے ڈینگی مچھر کی افزائش نسل کی جگہوں ان کو تلف کرنے کے طریقہ پر روشنی ڈالی۔
زونل ہیڈ چوہدری لیاقت علی صاحب نے ڈینگی کے پھیلنے کے ذرائع اور ان سے بچنے کے طریقہ کار پر مفصل اظہار خیال کیا۔ تقریب کی نقابت کے فرائض مدرس نعمان امتیاز اعوان نے ادا کئے۔
تقریب کے اختتام پر تمام شرکا نے جی ٹی روڈ پر واک میں شرکت کی جس میں پلے کارڈز اور بینرز کے ذریعے عوام کو ڈینگی کے متعلق آگاہی فراہم کی گئی۔