رورل ہیلتھ سینٹر دینہ کے زیر اہتمام ڈینگی وائرس سے بچاؤ مہم کے سلسلے میں سیمینار کا انعقاد

0 19

دینہ: رورل ہیلتھ سینٹر دینہ کے زیر اہتمام ڈینگی وائرس سے بچاؤ مہم کے سلسلے میں سیمینار کا انعقاد ، اسسٹنٹ کمشنر دینہ شاہد بشیر ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ہاشم ، رورل ہیلتھ سنٹر دینہ کے ڈاکٹر ایس کے چوہان ،راجہ ساجد نواز سمیت ڈاکٹر ز اور عملے کی شر کت۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہو ئے اسسٹنٹ کمشنر شاہد بشیر نے کہا کہ ڈینگی وائرس ایک جان لیوا اور موذی مرض ہے اس کے تدراک کے لیے عملی اقدامات کرنا لازم ہے اپنے ماحول کو صاف اور خشک رکھنے سے ہم ڈینگی سے مکمل نجات حاصل کر سکتے ہیں اس کے لیے ہم سب کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہو گا اور گورنمنٹ کی دی گئی ہدایات پر سختی سے عمل کرنا ہو گا ، ڈینگی وائرس سے بچاؤ کے لیے کمیو نٹی کو بھی اپنا کردا ر ادا کرنا ہو گا ، لوگ گھروں میں کھلے پانی اور ٹینکیوں کو ڈھانپ کر رکھیں۔

سیمینار کے بعد واک کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر دینہ شاہد بشیر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ہاشم ، رورل ہیلتھ سنٹر دینہ کے ڈاکٹر ایس کے چوہان ،راجہ ساجد نوازنے ڈینگی وائرس سے بچاؤ مہم کے پمفلٹس بھی تقسیم کیے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.