منگلاروڈ کے اطراف سے مٹی اٹھانےسے گڑھے بن گئے، جگہ جگہ پانی کھڑا، کئی افراد گڑھوں میں گر کر زخمی

0 17

دینہ: منگلا روڈ کی تعمیر کے سلسلے میں ٹھیکیدارکی ملی بھگت سے روڈ کے دونوں اطراف سے اٹھانے والی مٹی کے بعد گڑھے بن گئے، بارش کے باعث گڑھوں میں پانی کھڑا ہو گیا جس سے راستے بند ہو گئے ،کئی لوگ گڑھوں میں گر کر شدید زخمی ہو گئے ، لوگوں کے گھروں کو جانے والے راستے اوردوکانداروں کو شدید پریشانی کا سامنا ، عوام سراپا احتجاج ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دینہ منگلا روڈ کی تعمیر کے سلسلے میں ٹھیکیدار نے روڈ کی دونوں اطراف پر مٹی ڈالنے کے لیے باہر سے منگوانے کی بجائے ا پنے پیسے بچانے کے چکر میں روڈ کے دونوں سائڈوں سے جو عوام کے لیے پیدل چلنے کے لیے تھی ایکسویٹر مشین لگا کر بڑے بڑے گڑھے کھود کر مٹی نکال لی۔

روڈ کے دونوں اطراف میں گڑھے ہو نے کی وجہ سے بارش کے باعث کئی لوگ گر کر شدید زخمی ہو گئے جبکہ لو گوں کے گھروں کو جانے والے راستے اور دوکانداروں کی دوکانوں کے راستے بند ہو گئے اور روڈ دونوں اطراف سے تالاب کا منظر پیش کرنے لگی۔

لو گوں نے شدید احتجاج کیا اور اعلی احکام سے فوری نوٹس لیتے ہو ئے مطالبہ کیا کہ مون سون کی بارشوں کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ، اگر فی الفور ان گڑھوں کو فل نہ کیا گیا تو کو ئی بڑا حادثہ بھی رونما ہو سکتا ہے جس کی تمام تر ذمہ داری ٹھیکیدار پر عائد ہوتی ہے ۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.