پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پوسٹ چک مہیوں نے ماہ جون کی شاندار کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

0 18

جہلم: ایس ایس پی پنجاب ہا ئی وے پٹرول زنیرہ اظفر کی ہدایت پر اور انچارچ ڈسٹرکٹ جہلم اینڈ اٹک پنجاب ہائی وے پٹرول انسپکٹر عابد خان کی زیر نگرانی انچارج پٹرولنگ پوسٹ چک میوں ہمراہ ٹیم نے ماہ جون میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

غفلت اور لا پر واہی اوور لوڈ گاڑیوں کے مالکان کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 9 مقدمات درج کروائے۔ مجرمان اشتہاری اور عدالتی مفروران کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 1 عدالتی مفرور کو گرفتار کیا گیااور دوران سفر عوام الناس کو پیش آنے والی مشکلات کو حل کرتے ہوئے 9 افراد کو امداد فراہم کی گئی۔

انچارچ ڈسٹرکٹ جہلم اینڈ اٹک نے ماہ جون پوسٹ کا معائنہ کیا اور پوسٹ پر موجود تمام تر اسلحہ و ایمونیشن کا جائزہ لیا۔ دوران ِ معائنہ پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پوسٹ ڈسٹرکٹ جہلم کے تمام انچارچ صاحبان کے ساتھ میٹنگ کی گئی۔

دوران میٹنگ ڈسٹرکٹ جہلم کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی گئی کہ کارگردگی کو مزید بہتر بنایا جائے اور دوران سفر عوام اورا لناس کے سفر کو محفوظ بنانا اور ان کے جان و مال کو محفوظ بنانا پٹرولنگ پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہونی چاہیے۔ نیز جرائم پیشہ افراد کے خلاف زیادہ سے زیادہ کارروائی کر کے ان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

انچارچ ڈسٹرکٹ جہلم اینڈ اٹک نے پوسٹ پر تعینات تمام سٹاف کو بریفنگ دی اور پٹرولنگ پوسٹ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.