اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے سرکاری ریکارڈ غائب اور خرد برد کرنے پر پٹواری کو معطل کر دیا

0 18

دینہ: اسسٹنٹ کمشنر محمد قاسم گل کا ایکشن ، سرکاری ریکارڈ غائب اور خرد برد کے چکر میں پٹواری کو معطل کر کے انکوائری کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق دینہ کے نواحی علاقہ سوہن میں تعینات پٹواری انزک کو ریکارڈ میں خرد برد اور غائب کر نے پر معطل کر کے انکوائری کا حکم دے دیا۔

یاد رہے کہ انزک پٹواری پہلے بھی ریکارڈ میں خرد برد اور رشوت لینے کے الزام میں معطل ہو چکا ہے۔

عوامی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر دینہ محمد قاسم گل کے اس اقدام کو سراہا۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.