تحصیل دینہ میں جمعہ کو پو را دن مارکیٹس ا ور بازار بند رہیں گے

دینہ: تحصیل دینہ میں بروز جمعہ کو پو را دن مارکیٹس اور بازار بند رہیں گے ، بیکرز ، شاپنگ مالز، کریانہ سٹورز، ریسٹورنٹس، گودام ،سٹور روم ،تندور ، سینما ، تھیٹر زسمیت دیگر شعبے بند رہیں گے جبکہ میڈیکل سٹور ، ہسپتال ، لیبارٹریز ، پٹرول پمپ ، سی این جی اسٹیشن ، دودھ دہی ، سبزی فروٹ اور گوشت کی دوکانیں کھلی رہیں گی ،ہفتہ والے دن کو رات 9بجے تک ٹائم کی پابندی کو بھی ختم کر دیا گیا، عمل درآمد نہ کرنے پر سختی سے نمٹا جائے گا۔ اسسٹنٹ کمشنر دینہ محمد قاسم گل
تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایت پر انر جی بچت کے تحت حکومت پنجاب نے پورے ہفتے میں ایک دن مارکیٹس بند کر نے کا فیصلہ کیا ہے جس میں مقامی انتظامیہ کی مشاورت سے ایک دن جمعہ یا اتوار کو تمام کاروبار بند ہوں گے جس کے بعد تاجر اور انتظامیہ میں مذاکرات کے بعد جمعہ کو مکمل طور پر مارکیٹس اور بازار بند کر نے کا فیصلہ کیا گیا جس سے تحصیل دینہ کی تمام مارکیٹس اور بازار مکمل طور پر جمعہ کے روز پورا دن بند رہیں گے۔
بند ہو نے والوں شعبوں میں سے بیکرز ، کریانہ سٹورز ، ریسٹورنٹس ، سٹور رومز ، گودام ، شاپنگ مالز ، دفاتر ، تندور ، کھانے کے ڈھابے ، کیفے ، سینما ، تھیٹر، سرکس ، عوام کی تفریح کے شعبے شامل ہیں جبکہ جن دوکانوں اور کاروبار کو استثنیٰ حاصل ہے ، سبزی فروٹ ، گوشت ، دودھ دہی ، ہسپتال ، میڈیکل سٹورز، لیبارٹریز ، پٹرول پمپس ، سی این جی اسٹیشنز اورٹائر شاپس وغیرہ شامل ہیں اور یہ کاروبار جمعہ کے دن بھی کھلے رہیں گے۔
اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر محمد قاسم گل نے رضوان سیٹھی سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ تاجر حضرات کو بھی چاہئے کہ وہ انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور عمل در آمد نہ کر نے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ ہفتے والے دن کو رات 9بجے تک ٹائم کی پابندی کو بھی ختم کر دیا گیا ہے کسی پر بھی ٹائم کی پابندی لاگو نہیں کی جائے گی۔