نکودر اڈے پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ کا تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن، متعدد دوکانداروں کا سامان ضبط

0 20

دینہ کے نواحی علاقہ نکودر اڈے پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ کا ناجائز تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن ، متعدد دوکانداروں کا سامان ضبط کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر دینہ محمد قاسم نے عوامی شکایات پر نکو در اڈے پر قائم ناجائز تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا جنہوں نے روڈ پر سبزی اور فروٹ کے سٹال اور دوکاندار حضرات نے نا جائز تجاوزات قائم کر رکھے تھے ، جس سے متعدددوکانداروں کا سامان ضبط کر لیا ۔

انہوں نے آئندہ کے لیے سختی سے ہدایت جاری کی کہ کو ئی بھی قانون کی خلاف ورزی نہ کرے اور اپنی حدود میں رہ کر کام کرے، اس آپریشن پر علاقہ مکینوں نے خوشی کا اظہار کیا اور اسسٹنٹ کمشنر دینہ محمد قاسم اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا ۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.