موٹروے پولیس کے زیراہتمام این ایل سی دینہ میں روڈ سیفٹی سیمینار کا انعقاد

دینہ: نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس این فائیو نارتھ ٹو جہلم کے زیراہتمام NLC دینہ میں روڈ سیفٹی سیمینار کا انعقاد، ٹریفک سے متعلق قوانین سے روشناس کروایا گیا۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس این فائیو نارتھ ٹو جہلم میں ڈی ائی جی این فائیو نارتھ اشفاق حسین کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں این ایل سی دینہ میں روڈ سیفی سیمینار کا اہتمام کیا، سیمینار میں سیکٹر موبائل ایجوکیشن یونٹ سے انسپکٹر ابرار اسحاق نے روڈ سیفٹی پر بر یفنگ دی اور روڈ پر اپنی اور دوسرے لوگوں کی سیفٹی کو یقینی بنانے پر زور دیا۔
سیکٹرکمانڈ این فائیو نارتھ ٹو جہلم سجاد حسین بھٹی نے اس موقع پر کہا کہ روڈ پر ہمیشہ ذمہ داری کا احساس کریں اور سیفٹی کے اصولوں کو مد نظر رکھتے ہوئے سفر کر یں، مزید برآں حد رفتار کا خیال کر یں، موٹرسائیکل سوارسیفٹی ھیلمنٹ کے استعمال کویقینی بنائیں۔
این ایل سی دینہ کے کمانڈنٹ کرنل امجد نے اس موقع پرزوردیا کہ اس سیشن کا مستقبل میں بھی انعقاد ہونا چاہیے۔
اس موقع پر روڈ سیفٹی سے متعلقہ ایک سٹال بھی لگایا گیا جس میں روڈ سیفٹی ہیلمٹ سائیڈ ویومرز فلیش لائٹ، پمفلٹ روڈ سیفٹی کوئنز وغیرہ کوڈسپلے کیا گیا۔ آخر میں طلباء میں گفٹ ہیمپرز تقسیم کیے گئے۔