امپور ٹڈ حکومت غریب عوام کو دیوار کے ساتھ لگانے کے لیے آئی ہے۔ یاور کمال، چوہدری زاہد اختر

دینہ: امپو رٹڈ حکومت غریب عوام کو دیوار کے ساتھ لگانے کے لیے آئی ہے ، پٹرول اور ڈیزل مہنگا کر کے عوام کے منہ سے دو وقت کا نوالہ بھی چھین لیا ہے ، یہ 12جماعتیں حکومت کرنے نہیں بلکہ اپنے کیس ختم کروانے کے لیے آئے ہیں ، ملک عمران خان کی قیادت میں بھر پو ر طریقے سے ترقی کر رہا تھا۔
ان خیالات کا اظہار دینہ میں مہنگائی کے خلاف مقامی ہوٹل میں ایک تقریب سے تحریک انصاف پنجاب کے وائس چیئر مین و ایم پی اے راجہ یاور کمال اور سابق ضلعی صدر تحریک انصاف چو ہدری زاہد اختر نے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ سازش پر ہماری حکو مت کو ختم کیا گیا ، جس کو ہم نہیں مانتے ، کل تک یہ کہتے تھے کہ اگر پٹرول پانچ روپے لیٹر مہنگا ہو تا ہے تو ملک کا وزیر اعظم چور ہے تو آج انہوں نے غریب عوام پر قیامت ڈھا دی ، عوام اب ان کو کبھی معاف نہیں کرے گی ، سروں پر کفن باندھ کر باہر نکلیں گے اور یہ احتجاج جاری رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عوام اب ان کو کسی صورت بر داشت نہیں کرے گی ان چور لٹیروں نے عمران خان کی حکو مت پر قبضہ کیا ہے اور جو ہمارے لیے سرونگیں بچھائی ہیں ان کو کسی صورت بر داشت نہیں کریں گے۔ آندھی ہو یا طو فان امپو رٹڈ حکو مت کو نہیں مانتے ہم اپنے قائد عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور اس حکو مت کے تمام عمل کو نا منظور کہتے ہیں ہم اس احتجاج کو مزید بڑ ھائیں گے۔
راجہ یاور کمال نے کہا کہ قوم جاگ گئی ہے تحریک انصاف کی حکو مت جب آئی تھی تو ملک مقروض تھا ستر سال سے پاکستان قرض لیتا رہا ، ہمارے حکمران دن بدن امیر اور ہماری عوام دن بدن بد حالی کا شکار ہو تی رہی ، ہماری حکومت میں معیشت چل رہی تھی اتنے کام کسی دور میں نہیں ہو ئے جتنے ہمارے دور میں ہو ئے ، عمران خان نے عالم اسلام پر بات کی اور پو ری دنیا میں نام روشن کیا۔
انہوں نے کہا کہ پو ری دنیا کو پتہ ہے روس کے ساتھ ہمارا معاہدہ ہو جاتا ہے تو ہمارا تیل سستا ہو تا تو ہماری معیشت پر بڑا اچھا اثر پڑتا لیکن ہمارے جو بیرونی آقا تھے آپ کو اور ہم سب کو غلام دیکھنا اور رکھنا چاہتے تھے ، حکو مت کے خلاف ایک بہت بڑی سازش ہو ئی ہے اپنے جوتے چمکانے کے لیے ان کو اقتدار میں واپس لایا گیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے سابق ضلعی صدر تحریک انصاف چو ہدری زاہد اختر نے کہا کہ ہماری حکومت پٹرول 86 رو پے فی لیٹر پر سبسڈی دے رہی تھی انہوں نے آتے ہی اس کو ختم کیا ہمرا علاقہ زرعی علاقہ ہے ہم سب کھیتی باڑی سے تعلق رکھتے ہیں ڈیزل مہنگا ہو نے کی وجہ سے سب سے زیادہ فرق کسان پر پڑا ہے ہمارے ٹیوب ویل ڈیزل پر چلتے ہیں ، خدارائے حکومت عوام پر رحم کھائے اگر یہ مہنگائی پر کنٹرول نہیں کر سکتے تو حکومت کرنے کی کیا ضرورت تھی۔
انہوں نے کہا کہ ہم اس مہنگائی کو کسی صورت بر داشت نہیں کریں گے ، اس امپو رڈر حکو مت کو جبراً ہم پر مسلط کیا گیا ہے اور مہنگائی کا بم ہمارے سروں پر پھوڑا گیا ، دینہ کی عوام کو سر گرم کر نا ہے اور باہر نکالنا ہے اس سے پہلے دینہ میں کو ئی احتجاج نہیں ہوا آندھی ہو یا طو فان ہم سب امپو رٹڈ حکو مت کو نہیں مانتے اور اپنے قائد عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں یہ ہم سب پر فرض ہے کہ اس حکو مت کے خلاف باہر نکلیں اگر ہم نہ نکلے تو ہماری آنے والی نسلوں کے ساتھ زیادتی ہوگی۔
تقریب سے امان اللہ خان ، انوار الحق مغل اور دیگر نے خطاب کیا۔