پٹرولنگ پوسٹ چک اکا ضلع جہلم نے ماہ جون کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

دینہ: پٹرولنگ پوسٹ چک اکا نے 17 جون تک کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق پٹرولنگ پوسٹ کے انچارج سب انسپکٹر سلطان عارف رضا اور ایڈمن آفیسر اسسٹنٹ سب انسپکٹر غلام علی نے ایس پی زنیرا اظفر راولپنڈی ریجن راولپنڈی اور ڈسٹرکٹ انچارج جہلم عابد رضا کے احکامات کی روشنی میں اوورلوڈنگ جعلی و بوگس نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 13 مقدمات رجسٹرڈ کیے۔
4 مجرمان اشتہاری گرفتار کر کے مختلف تھانوں میں بند کروا دیئے جبکہ بیٹ ایریا میں 35 گاڑیوں کو امداد فراہم کی گئی اور 3 حادثے کا شکار ہونے والی گاڑیوں کے مسافروں کو ریسکیو 1122 کی مدد سے ہسپتال منتقل کیا گیا۔
انچارج پوسٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوام الناس کی جان و مال کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔