اسسٹنٹ کمشنر دینہ محمد قاسم کا منگلا روڈ دینہ کا دورہ، منگلا روڈ کا تفصیلی جائزہ لیا

دینہ: ڈپٹی کمشنر جہلم کی خصوصی ہدایت پر محمد قاسم اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے منگلا روڈ دینہ کا تفصیلی جائزہ لیا، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی دینہ کو مسائل فوری حل کرنے کا حکم دیا۔
تفصیلات کے مطابق محمد قاسم اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے حسبِ ہدایت ڈپٹی کمشنر جہلم ہمراہی آفیسران میونسپل کمیٹی دینہ منگلا روڈ دینہ کا بغور جائزہ لیا گیا خصوصی طور پر نیو جھنگ منگلا روڈ دینہ کے مسائل کا حل زیر غور آیا۔
انہوں نے میونسپل کمیٹی دینہ کو پابند کیا کہ وہ ایک دن میں چار دفعہ کوڑا کرکٹ اٹھایا کریں تاکہ صفائی کا معیار بہتر بنایا جا سکے نیز کوڑا کرکٹ حسبِ ضرورت نہ اٹھانے کی وجہ سے جو مسائل پیدا ہوتے ہیں کہ خاتمے کے لیے غور وفکر کیا گیا فیصلہ کیا گیا کہ کوڑا کرکٹ پھینکنے کے لیے دور دراز گہری کھدائی کرکے وہاں کوڑا کرکٹ پھینکا جائے گا نیو چنگ کے قریب گندے پانی کی نکاسی کے لیے نالے بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے مصمم ارادہ کر رکھا ہے کہ منگلا روڈ دینہ کو عنقریب مثالی بنایا جائے گا تاکہ روزانہ سفر کرنے والے حضرات صفائی ستھرائی دیکھ کر منگلا روڈ دینہ کے متعلق اپنی رائے بھی تبدیل کر سکیں۔