مین بازار دینہ کے نالوں کی بروقت صفائی نہ ہونے کی وجہ سے گندا پانی بازار میں پھیل گیا

0 126

دینہ میں انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث مین بازار دینہ کے نالوں کی بروقت صفائی نہ ہونے کی وجہ سے گندا پانی بازار میں جگہ جگہ پھیل گیا، ہر طرف بدبو ہی بدبو، خریداری کے لیے آنے والے مرد و خواتین اور بچوں کو شدید پریشانی کا سامنا، دوکاندار حضرات اور شہری سراپا احتجاج ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دینہ میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر کے باعث شہری مختلف اذیت کا شکار ہونے لگے۔ دینہ مین بازار میں انتظامیہ کی غفلت اور لا پرواہی کے باعث مین بازار دینہ کے نالوں کو بروقت صفائی نہ ہونے کی وجہ سے جگہ جگہ گندا پانی نالوں سے باہر آ گیا اور ہر طرف بد بو ہی بد بو پھیل گئی۔

گندا پانی بازار میں پھیلنے کی وجہ سے بازار میں آنے والے خریداروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے جبکہ انتظامیہ کئی کئی ماہ تک بازار کے نالوں کی صفائی نہیں کرتی جس کی وجہ سے نالے بند ہو جاتے ہیں اور جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگ جاتے ہیں۔

شہریوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق اور اسسٹنٹ کمشنر دینہ انزہ عباسی سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر نوٹس لے کر بازار کے نالوں کی صفائی کو یقینی بنایا جائے تاکہ دور دراز علاقوں سے آنے والے خریداروں کو اس اذیت سے بچایا جائے اور گندگی پھیلنے کی وجہ سے مختلف بیماریاں پھیل سکتی ہیں۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.