جہلم اور دینہ میں بجلی چوروں کے خلاف ایکشن، 2 بجلی چور گرفتار، تین مقدمات درج

0 312

دینہ: نگران وزیر اعظم کی ہدایات پر ملک بھر میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

ٹاسک فورس سب ڈویژن دینہ سٹی کی دوران چیکنگ حبیب بینک سٹریٹ منگلا روڈ دینہ میں کارروائی کرتے ہوئے عرفا ن شبیر نے اپنے میٹر میں بجلی چوری کرنے والا ماڈیول لگایا ہوا تھا جس سے وہ بجلی چوری کر رہا تھا۔

آئیسکو اہلکاران نے میٹر قبضہ میں لے کر ایف آئی آر کے اندراج کے لیے درخواست تھانہ دینہ میں جمع کروا دی۔


ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی ہدایت پر ایس ایچ او کالا گجراں ملک نثار احمد اور ٹیم کی اہم کارروائی کرتے ہوئے بجلی چوری کے مقدمہ میں ملوث 2 ملزمان بابر خان اور وقاص احمد کو گرفتار کر لیا، ملزمان نے بوگس میٹر لگا کر بجلی چوری کی۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ سرکاری وسائل کا غلط استعمال کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.