دینہ میں مستقل چیف آفیسر کی تعیناتی سے مسائل کو حل کرنے میں مدد ملے گی۔ ڈپٹی کمشنر جہلم

دینہ: تحصیل دینہ میں مستقل چیف آفیسر کی تعیناتی سے مسائل کو حل کرنے میں مدد ملے گی۔
یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے نئی تعینات ہونے والی چیف آفیسر دینہ گلشن نورین سے میٹنگ کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل دینہ کے لوگوں کو بہترین صفائی اور بنادی مسائل کا حل دینا ہماری اور آپ کی ذمہ داری ہے امید ہے آپ اپنے تجربہ کی روشنی میں تحصیل دینہ کو مثالی تحصیل بنائیں گی۔
ڈپٹی کمشنر نے دینہ میں صفائی کے معاملات بہترین کرنے اور اب گاؤں چمکیں گے پروگرام پر ترجیحی بنیادوں پر کام کرنے کی ہدایت کی۔