دینہ کے علاقہ شیخو پور کے مقام پر دریائے جہلم سے 55 سالہ شخص کی لاش برآمد

دینہ: قتل ، حادثہ یا خودکشی؛ دینہ کے نواحی علاقہ شیخو پور کے مقام پر دریائے جہلم سے 55 سالہ شخص کی لاش برآمد، پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میںلے کر پوسٹمارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال جہلم منتقل کر دی۔
تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز دینہ کے نواحی علاقہ شیخو پور کے مقام دریائے جہلم سے 55 سالہ شخص ممتاز حسین ولد ولی داد سکنہ گوڑا پنڈی تحصیل دینہ کی لاش برآمد ہوئی۔
مقامی لوگوں نے دیکھ کر پولیس تھانہ منگلا کینٹ کو اطلاع کی جس پر ریسکیو 1122 اور پولیس تھانہ منگلا کینٹ کی نفری پہنچ گئی، پولیس نے لاش کو قبضہ میں لے کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال جہلم روانہ کر دیا، ابھی پتہ نہ چل سکا کہ یہ موت کیسے واقع ہوئی۔