سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر کا ریسکیو اسٹیشن جہلم، دینہ اور سوہاوہ کا دورہ

0 83

سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر نے ریسکیو اسٹیشن جہلم، دینہ اور سوہاوہ کا دورہ کیا۔

ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر فیصل محمود اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 جہلم انجینئر سعید احمد نے ان کا استقبال کیا۔

ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ کا کہنا تھا کہ دورے کا بنیادی مقصد ریسکیو 1122 جہلم کی استعداد کار کو جانچنا اور دستیاب وسائل سے آگاہی کے ساتھ ساتھ ضروریات کو بھی مدنظر رکھنا اور تینوں ریسکیو اسٹیشن کی مجموعی کارکردگی کاجائزہ لینا ہے۔

اس دورہ کے دوران انہوں نے ریسکیو اسٹیشنوں، ایمرجنسی آلات و گاڑیوں کی کارکردگی کا معائنہ کیا۔

اس دوران انہوں نے ریسکیو سٹاف سے ملاقات کی اور کہا کہ تمام ریسکیورز محنت لگن اور پیشہ ورانہ جذبے کے ساتھ عوام کی خدمت کریں اور نوکری کے ساتھ ساتھ لوگوں کی دعائیں بھی لیں، ریسکیو 1122 ایک عوامی و فلاحی محکمہ ہے اور ہمارا مقصد ایمرجنسی کی صورت میں لوگوں کو بروقت مدد فراہم کرنا ہے۔

علاوہ ازیں تمام سٹاف کو تلقین کی وہ خود کو ہر لحاظ سے فٹ رکھیں کیونکہ ایک جسمانی اور ذہنی طور پر فٹ ریسکیور ہی لوگوں کی اچھے طریقے سے مدد کر سکتا ہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.