دینہ میں صحافی ماجد آفریدی اور نجی کمپنی کے منیجر کے موٹرسائیکل چوری

0 15

دینہ میں موٹرسائیکل چوری کا سلسلہ نہ تھم سکا، دینہ میں نامعلوم چور نور محلہ کی گلی سے صحافی ماجد آفریدی اور ہانگ کانگ پلازہ کے باہر سے شہری کے موٹرسائیکل چور کر کے فرار ہو گئے، دونوں موٹرسائیکل چوریوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی، پولیس نے رپورٹ درج کر لی۔

تفصیلات کے مطابق دینہ میں موٹر سائیکل چوری کا سلسلہ تھم نہ سکا اور آئے روز موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں معمول بن گئیں۔ نامعلوم چور سرشام ہی نور محلہ گوندل سٹریٹ دینہ سے صحافی ماجد آفریدی کا موٹر سائیکل ہنڈا 125 نامعلوم چور لے کر فرار ہو گیا۔


موٹرسائیکل چوری کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے گئی جس میں چور کو واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ صحافی ماجد آفریدی کا ہنڈا 125 چوری کر کے فرار ہو گیا رہاہے۔

ادھر دینہ شہر میں دن دیہاڑے ہانگ کانگ پلازہ کے باہر سے نجی انٹرنیٹ کمپنی زیک نیٹ ورک کے منیجر محمد عثمان کا موٹرسائیکل ہنڈا 70 نامعلوم چور لے کر رفو چکر ہو گیا۔

موٹرسائیکل چوری کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی۔ سی سی ٹی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہری جیسے ہی پلازہ کے باہر موٹرسائیکل کھڑی کر کے اپنے دفتر گیا پیچھے سے نامعلوم چور موٹرسائیکل لے اڑا۔

سیاسی ،سماجی حلقوں سمیت اہلیان دینہ کی طرف سے چوری اور ڈکیتی کے حالیہ نہ رکنے والے سلسلے پر تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے اور ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ سے جرائم پیشہ عناصر سے سختی سے نمٹنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.