بلال اظہر کیانی کے بھائی کی دینہ آمد، سابق اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر کی والدہ ماجدہ کی وفات پر اظہار تعزیت

دینہ: لیگی رہنما بلال اظہر کیانی کے برادر حقیقی حمزہ اظہر کیانی کی دینہ مفتیاں آمد ، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر (ر) میاں جاوید کی والدہ ماجدہ کی وفات پر اظہار افسوس اور فاتحہ خوانی کی۔
تفصیلات کے مطابق مرکزی اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل مسلم لیگ (ن) بلال اظہر کیانی کے برادر حقیقی حمزہ اظہر کیانی نے دینہ مفتیاں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر (ر) میاں جاوید کی والدہ ماجدہ کی وفات پر اظہار افسوس اور فاتحہ خوانی کی۔
اس موقع پر ضلعی جنرل سیکرٹری سوشل میڈیا ٹیم میاں صہیب الحسن کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے ۔