دینہ کے علاقہ نکودر میں بینک سے رقم لے کر نکلنے والا شہری لٹ گیا

0 272

دینہ کے نواحی علاقہ میں 2 موٹرسائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے بینک سے رقم نکلوا کر آنے والے شخص کو یرغمال بنا کر نقدی چھین کر فرار ہو گئے، واردات متاثرہ شخص کے گھر کے قریب ہی پیش آئی۔

تفصیلات کے مطابق دینہ کے نواحی علاقہ کے رہائشی راجہ نثار ولد غلام حیدر پنجاب بینک نکودر برانچ سے سرکاری سکول کا چیک 45 ہزار روپے کیش کروانے کے بعد واپس آ رہا تھا کہ منارہ فیکٹری روڈ سے 2 مسلح موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے روک لیا۔

ڈاکوؤں نے شہری کو جان سے مار دینے کی دھمکی دیتے ہوئے 45 ہزار روپے چھین لئے۔ تحصیل دینہ میں بڑھتی ہوئی وارداتوں کے باعث شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.