دینہ کی مصروف ترین منگلا روڈ پر گندگی کے ڈھیر، عوام کو شدید پریشانی کا سامنا

0 86

دینہ کی مصروف ترین منگلا روڈ پر گندگی کے ڈھیر ، صبح ہوتے ہی گندگی کے ڈھیر لگنا شروع ہو جاتے ہیں اور رات گئے تک سلسلہ جاری رہتا ہے جبکہ قبرستان کا تقدس بھی پامال ہونے لگا، میونسپل کمیٹی دینہ کی طرف سے گند نہ پھینکنے کا بینر تو لگا دیا گیا مگر گند پھینکنے کا سلسلہ رک نہ سکا دور دراز علاقوں اور راہگیروں کے لیے مشکلات بڑھ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق دینہ منگلا روڈ پر عرصہ دراز سے گندگی کے ڈھیر سے عوام کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ بلدیہ دینہ کے اہلکار صبح گند کو اٹھا تو لیتے ہیں مگر ساتھ ہی دوبارہ گند پھینکنے کا سلسلے شروع ہو جاتا ہے اور اگلی صبح تک جاری رہتا ہے جس کے ساتھ مہاجرین کا قبرستان بھی واقع ہے جس کا تقدس پامال کیا جا رہا ہے۔

گندگی کے باعث سارا دن منگلا روڈ سے گزرتے ہوئے عوام کو بد بو ہی بد بو کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور بعض دفعہ روڈ پر گند ہونے کی وجہ سے حادثات کے بھی خطرات منڈلاتے رہتے ہیں میونسپل کمیٹی دینہ کی طرف سے گند نہ پھینکنے کا بینر تو لگا دیا ہے مگر اس کو روکنے کے لیے عملدر آمد نہ ہو سکا۔

شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جہلم اور اسسٹنٹ کمشنر دینہ انزہ عباسی سے اپیل کی ہے کہ گندگی کی جگہ پر مٹی ڈال کر گند پھینکنے والوں کو روکا جائے تاکہ لوگوں کو اذیت کے ساتھ ساتھ شہر کے حسن کو تباہ ہونے سے روکا جائے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.