عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلہ میں دینہ میں اجلاس، پیر زکریا نعمانی، علماء اور کاروباری شخصیات کی شرکت

دینہ: جشن عید میلاد النبی ﷺ کی آمد آمد کے سلسلے میں دینہ میں سجادہ نشین آستانہ عالیہ ڈھنگروٹ شریف خواجہ پیر محمد زکریا نعمانی کے زیر صدارت اجلاس میں علاقہ بھر کے علماء اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ جشن عید میلاد النبی ﷺ جوش و خروش سے منانے کے لیے مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا اور 12ربیع الاول کو بڑے جلوس کی قیادت کرتے ہوئے صبح 9بجے شروع ہو گا اور مین چوک پر اختتام پذیر ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق جشن عید میلاد النبی ﷺ کی آمد کے سلسلے میں تیاریاں زور و شور سے شروع کر دیں گئیں۔ خواجہ پیر محمد زکریا نعمانی سجادہ نشین درباری عالیہ ڈھنگروٹ شریف کی زیر صدارت ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں مولانا قدیر حسین شاہ کاظمی ، مفتی فضل رسول شاہد ، علامہ عارف ، ریاض الدین شاہ ، مفتی تاج نقشبندی ، علامہ مولانا عامر شہزاد ، قاری محمد فلک یار ، قاری آصف، چوہدری محبوب ، افتخار احمد مغل ، ذوالفقار احمد مغل ، قیصر رحمن نعمانی سمیت دیگر نے شرکت کی۔
اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ زیر قیادت پیر طریقت رہبر شریعت خواجہ پیر محمد زکریانعمانی سجادہ نشین آستانہ عالیہ ڈھنگروٹ شریف سابقہ روایات کے مطابق مرکزی جلوس میلاد چوک دینہ سے ریلوے روڈ ، غلہ منڈی ، جی ٹی روڈ سے منگلا روڈ اور مین بازار سے ہوتا ہوا میلاد چوک پر اختتام پذیر ہو گا۔
جلوس کی اختتامی تقریب میلاد چوک دینہ میں منعقد ہو گی جس میں مختلف تنظیمات میں انعامات تقسیم کیے جائیں گے اور خصوصی دعا کے بعد اے بی سی ڈی المصطفیٰ بزنس کمیونٹی دینہ کی طرف سے مصطفائی لنگر تقسیم کیا جائے گا۔