ورلڈ ایجوکیشن سروسز کی جانب سے بچوں کی صلاحیتوں کو ابھارنے کیلئے ایک روزہ پروگرام کا انعقاد

دینہ: ورلڈ ایجوکیشن سروسز کی جانب سےجہلم کی تحصیل دینہ میں بچوں کی صلاحیتوں کو ابھارنے کے لیے ایک روزہ پروگرام مرتب کیا گیا، پروگرام سیاسی سماجی وکاروباری شخصیت ممبر ڈسٹرکٹ کالجز کونسل طاہر قادری، عظمی ناز پرنسپل ڈسٹرکٹ گرائمر سکول دینہ اور چوہدری ندیم نے آرگنائز کیا جس میں پورے ضلع بھر سکول اور کالجز کے بچوں اور ان کے والدین نے شرکت کی۔
تقریب کا مقصد بچوں کو جدید دور اور ڈیجیٹل تعلیم سے متعارف کروانا تھا ورلڈ ایجوکیشن سروسز کے ممبر بورڈ آف ڈائریکٹر عرفات خان نے سٹوڈنٹس ویلفیئر پروگرام کے لیے ایک پرپیٹ کارڈ متعارف کروایا جس سے والدین اساتذہ اور سٹوڈنٹ خود کوڈ کے ذریعے ورلڈ ایجوکیشن سروسز کی ویب کے پہلی کلاس سے لے کر ایف اے/ ایف ایس سی تک کی کتب/ کی بکس/ ماڈل پیپرز امتخانات کی تیاری کے سوالات اور ٹیویشن کے اخراجات کو خیر آباد کہہ سکیں گے اور والدین بیرون ملک ہیں وہ بھی اپنے بچوں کی روز مرہ کی ٹیسٹ رپورٹس سے باخبر رہ سکیں گے۔
پروگرام میں بچوں کی دلچسپی بڑھانے کے لیے حسن نعت تقاریر اور ملی نغموں کے مقابلے بھی کروائے اور انعامات سے ان کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی۔
تقریب کے مہمان خصوصی سی ای او ایجوکیشن جہلم کوثر سلیم اور اسسٹنٹ کمشنر دینہ انضا عباسی تھیں۔ پروگرام میں ضلع بھر شعبہ تعلیم کے وابستہ نمایاں شخصیات نے بھی شرکت کی جن میں آل پاکستان پرائیویٹ سکول مینجمنٹ صدر پروفیسر ساجد شریف، چوہدری ساجد جٹ، چوہدری عمرفاروق، چوہدری طارق، چوہدری یاسر شہزاد، محمد مطاہر، مشہور نعت خوان طاہر تنویر کیانی شامل تھے۔
سینئر صحافی محمد وسیم قریشی نے پروگرام ہوسٹ کیا اور ناظرین کے دل مو لیے۔ ورلڈ ایجوکیشن سروسز جیسے پروگرام سے فائدہ اٹھا کر والدین ہزاروں کی ٹیوشن فیس اور وقت کے ضائع سے بچ سکتے ہیں اور بچوں کو بھی جدید طرز تعلیم سے آراستہ کر سکتے ہیں۔