دینہ میں رکشہ چور سمیت 2 چور گرفتار، پولیس نے مال مسروقہ اور رکشہ برآمد کر لیا

0 80

دینہ پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے چوری کی واردات میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا گیا ، مسروقہ رقم بھی برآمد کر لی گئی۔

دینہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر کے ملزم عتیق الرحمٰن کو گرفتار کرلیا جبکہ ملزم سے مسروقہ رقم ایک لاکھ روپے بھی برآمد کر لی گئی۔ مدعی مقدمہ کا کہنا تھا کہ ملزم میری دوکان سے رقم چوری کر کے بھاگ گیا تھا۔

دینہ پولیس نے ایک اور اہم کارروائی کرتے ہوئے رکشہ چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا گیا ،ملزم کی شناخت عبدالحنان کے نام سے ہوئی ہے،ملزم سے مسروقہ چنگ چی رکشہ برآمد کر لیا گیا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ شہریوں کے قیمتی اثاثوں کی حفاظت یقینی بنائی جائے گی، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن تیزی لائی جائے گی۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.