دینہ: قتل کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری مجرم کو پناہ دینے والا ملزم گرفتار

0 118

دینہ پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری مجرم کو پناہ دینے اور گرفتاری سے بچنے میں مدد دینے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ملزم کی شناخت ناصر کے نام سے ہوئی، ملزم ناصر نے قتل کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری مجرم فخر شاہ کو پناہ دی اور گرفتاری سے بچنے میں مدد دی۔


ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کہنا تھا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کیا جائے گا۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.